ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شادی کے بندھن میں بندھیں گی اروم شرمیلا، رجسٹرار کے یہاں کی درخواست

شادی کے بندھن میں بندھیں گی اروم شرمیلا، رجسٹرار کے یہاں کی درخواست

Fri, 14 Jul 2017 15:48:22    S.O. News Service

کوڈکنال،13؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سال2000سے لے کر2016تک منی پورمیں مسلح افواج کے خصوصی اختیارا ت ایکٹ (افسپا)کی مخالفت میں طویل جدوجہدکرنے والی اروم شرمیلا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کافیصلہ کیاہے۔اروم نے تمل ناڈو کے ہل اسٹیشن کوڈکنال میں ذیلی رجسٹرار راجیش کے دفترمیں طویل وقت تک محبت کررہے ڈیسمنڈکٹانہوکے ساتھ شادی کی درخواست دی ہے۔اروم نے گزشتہ سال 9اگست کواپنا انشن ختم کیاتھا۔شرمیلانے ہندومیرج ایکٹ کے تحت درخواست دائرکی ہے۔ذیلی رجسٹرارنے انہیں بتایاکہ یہ ایک بین مذہبی شادی ہے، اس لیے انہیں خصوصی میرج ایکٹ کے تحت درخواست دائر کرنا ہوگا۔ذیلی رجسٹرارراجیش نے کہا کہ ان کی درخواست کو نوٹس بورڈ پر لگایاجائے گا اور30دنوں کے نوٹس کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی شادی ہو گی۔شرمیلا منی پور سے کوڈکنال شفٹ ہو گئی ہیں اور وہ گزشتہ کچھ وقت سے اپنے دوست کے ساتھ ہی رہ رہی ہیں۔شرمیلانے بتایا کہ وہ کوڈکنال امن کی تلاش میں آئی تھیں اور انہیں یہ جگہ پسندآئی۔تاہم وہ اپنی لڑائی ہار گئی ہیں لیکن انہوں نے اپنا مقصد نہیں چھوڑاہے۔


Share: